نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مدت تکمیل میں بار بار توسیع لاگت84ارب سے بڑھ کر404ارب ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 14:27

نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مدت تکمیل میں بار بار توسیع لاگت84ارب سے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مدت تکمیل میں تیسری مرتبہ توسیع کر دی گئی ہے،جس کی وجہ سے منصوبے کی لاگت بھی84 ارب سے بڑھ کر404 ارب روپے ہو چکی ہے۔969 میگاواٹ کے اس منصوبے کی مدت تکمیل میں بار بار تبدیلی سے منصوبے کی لاگت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے-حکومت نے تین برسوں میں تین مرتبہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مدت تکمیل میں توسیع کی ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق آغاز میں نیلم جہلم منصوبہ اکتوبر2015 میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیاگیا جسے بعد میں بڑھا کرنومبر 2016 کر دیا گیا، کچھ ماہ بعد منصوبے کی تکمیل کیلئے اگست 2017 کی تاریخ دی گئی اور اب اطلاع یہ ہے کہ منصوبہ 2018 میں پیداوار دے سکے گا۔ ماہرین منصوبے کی مدت تکمیل میں توسیع کی وجہ بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی قرار دیتے ہیں، تاخیر سے منصوبے کی لاگت بھی 84 ارب سے بڑھ کر 404 ارب روپے ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :