الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات میں ووٹروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ، ووٹ کے استعمال کے لئے شناختی کارڈ لازمی قرار

بدھ 29 جون 2016 14:24

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آئندہ عام انتخابات میں ووٹروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے، ووٹ کے استعمال کے لئے شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیدیا گیاہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹروں کے لئے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق کل 41 حلقہ جات میں عام انتخابات کے لئے پولنگ 21 جولائی کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پولنگ کے دن ووٹر کو اصل شناختی کارڈ دکھانے پر ہی پریزائیڈنگ آفیسر بیلٹ پیپر جاری کرے گا۔ پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بیلٹ پیپر پر کسی بھی قسم کا اضافی نشان، دستخط، ٹک مارک اور دوہری مہر لگانے سے ووٹ ضائع ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دوسرے ووٹر کو ترغیب دینے یا پولنگ کے عمل میں رخنہ قابل سزا جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :