صدر مملکت ممنون حسین ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

بدھ 29 جون 2016 14:24

مکہ مکرمہ ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہو جانا چاہئے۔