ہاکی رینکنگ ،پاکستان کا دسوا ں نمبر برقرار

بدھ 29 جون 2016 14:22

ہاکی رینکنگ ،پاکستان کا دسوا ں نمبر برقرار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء ) ایف آئی ایچ کی عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار رہی، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکارکے بعد گرین شرٹس کی درجہ بندی کمی بیشی کے بغیر 10ویں ہی رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں بھارتی ٹیم دنیا کی ٹاپ 5ٹیموں میں آگئی تاہم پاکستان کا ابتدائی 10 ٹیموں میں آخری نمبر ہے ، ایف آئی ایچ کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں چیمپئنز ٹرافی 2016 ء کی فاتح آسٹریلوی ٹیم 2179 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے ،سابق عالمی چیمپئن ہالینڈ1838 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورسابق عالمی چیمپئن جرمنی1701 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، انگلینڈ 1550 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارت 1543پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

بیلجیئم اور ارجنٹائن کی ٹیمیں 1، 1 درجہ تنزلی کے بعد چھٹے اور7 ویں نمبر پر چلی گئیں ،ان ٹیموں کے بالترتیب 1475 اور1436 پوائنٹس ہیں۔