شہری کوطیارے سے آف لوڈ کر نے پرایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کا حکم

بدھ 29 جون 2016 14:16

لاہور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) لاہور کی صارف عدالت نے کنفرم ٹکٹ کے باوجود شہری کوطیارے سے آف لوڈ کر نے پر پی آئی اے کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست پرایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کا ایک اور موقع دے دیا۔لاہور کی صارف عدالت کے جج طاہر نواز نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو مقامی شہری محمد ہشام کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 657 کی کنفرم ٹکٹ کے باوجود پی آئی اے سٹاف نے راولپنڈی سے لاہور آنے والے طیارے سے اسے آف لوڈ کر کے اپنے افسران کو جہاز میں سوار کرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ لاجواب سروس کے نام پر پی آئی اے سٹاف نے انہیں زدو کوب کیا اور بد تمیزی بھی کی جو کہ صارف ایکٹ کی واضح خلاف ورزی اور پی آئی اے کسٹمر سروس رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلاف قانون آف لوڈ کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔پی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کی۔جس پر عدالت نے ایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو چار جولائی تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :