ورلڈبینک نے بلوچستان حکومت کے آبپاشی کے پروگرام کیلئے 200 ملین ڈالرز قرضے کی منظوری دیدی

بدھ 29 جون 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ورلڈبینک نے بلوچستان حکومت کے آبپاشی کے پروگرام کیلئے 200 ملین ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپاچھا کے مطابق یہ قرضہ بلوچستان کے مجموعی آبی ذخائرکے انتظام وترقی کے منصوبے میں استعمال کیاجائے گا جبکہ یہ قرضہ بلوچستان کے ناری اورپورالی دریاؤں کیلئے سرمایہ کاری کوتقویت دیگا انہوں نے کہا کہ کسان موسمی تغیرات کے باعث سب سے زیادہ خطرات کی زدمیں ہیں اور ہمارامقصدآبی ذخائرکی طویل مدت منصوبہ بندی کی صلاحیت کی تعمیرہے اسی لیے قرضے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منصوبے سے آبپاشی پرانحصارکرنے والے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاشتکار مستفیدہوں گے۔

متعلقہ عنوان :