ورلڈ بینک نے بلوچستان حکومت کے لئے 200 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 14:16

ورلڈ بینک نے بلوچستان حکومت کے لئے 200 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) ورلڈ بینک نے بلوچستان حکومت کے لئے 200 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیاہے۔ورلڈ بینک نے بلوچستان حکومت کو 200 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے، واٹر مینجمنٹ پروجیکٹ بلوچستان کو دی گئی ہے اس امداد سے صوبے بھر کے43 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس امداد کو بلوچستان کے دو دریاﺅں ماڑی اور پورالی سے دور دارز کے علاقوں میں صا ف پانی کی سپلائی کرنے کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاکستان الانگو پاتچا موتھو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلو چستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی عدم دستایابی کی وجہ سے کسانوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لٰہذا اس منصوبے کے تحت کسانوں کو پانی کی با آسانی فراہمی کے حوالے سے نئے انفرا سٹکچر کی بنیاد رکھی جائے گی۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی، اس منصوبے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہو گا۔