زمیندار کی قید سے بازیاب کرائے گئے مزارعوں کو رہا کردیاگیا

بدھ 29 جون 2016 14:15

لاہور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی قید سے بازیاب کرائے گئے مزارعوں کو رہا کردیا۔عدالتی حکم پر بیلف نے بازیاب کرائے گئے 24مزارعوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

بیلف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ منڈی بہاوالدین کے زمیندار نے ان مزارعوں کو 2 سال سے زبردستی قید کر رکھا تھا اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی تھی۔جس پر عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزارعوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مزارعوں کا طبی معائنہ کرانے اور زمیندار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنیکی بھی ہدائت کر دی۔عدالتی حکم پر رہائی پانے والوں میں 10خواتین اور5 بچے بھی شامل ہیں۔