محمد لقمان مسعود لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈائریکٹر آڈٹ تعینات

بدھ 29 جون 2016 14:11

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے محمد لقمان مسعود کو پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کر دیا۔ اس سے قبل وہ سول سروس اکیڈمی لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آڈیٹر جنرل نے دیگر دو افسران کے تقرر و تبادلے کی بھی منظوری دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ پاکستان ریلویز لاہور اکرام الحق کو ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی اے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی اے ڈبلیو لاہور کو ڈائریکٹر سی اے اینڈ ای لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :