ویزہ کے حصول کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے 7 ملزموں کی ضمانت منظور

بدھ 29 جون 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ویزے کیلئے امریکی سفارتخانے میں جعلی دستاویزات جمع کرانے والے 7 ملزموں کی ضمانت 2,2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی ہے۔ ملزمان طاہر، کامران، عمار، شعیب، خاقان، عبدالمنان اور ابرار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے صرف ویزوں کیلئے اپلائی کیا تھا اور انہیں جعلی دستاویزات کا کوئی علم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل امریکی سفارتخانے سے ایجنٹ سمیت 8 ملزمان گرفتار کئے گئے تھے ‘ انسانی سمگلنگ کا مرکزی ملزم اور ایجنٹ کا ساتھی ریحان غوری امریکہ میں ہے۔وکیل نے مزید بتایا کہ گرفتار ایجنٹ زبیر نے بھارتی رقم لے کر جعلی دستاویزات تیار کیں جس پر ملزمان کے وکیل میاں احمد خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم زبیر ایجنٹ نہیں بلکہ خود امریکہ جانے کا خواہشمند تھا۔عدالت نے جعلی دستاویزات جمع کرانیوالے7 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 2، 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :