لواری ٹنل کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے مٹی کا تودہ گرگیا ‘ دیر چترال روڈ زیارت سٹاپ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند

بدھ 29 جون 2016 13:59

لواری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) لواری ٹنل کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے مٹی کا تودہ گرگیا جس کے باعث دیر چترال روڈ زیارت سٹاپ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ‘ مٹی اور برف کے ملبے میں چار گاڑیاں بھی بہہ گئیں ، دو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق لواری ٹاپ پر آسمانی بجلی گرنے سے مٹی اور برف کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں ٹنل کے دونوں اطراف میں دیر چترال روڈ بلاک ہوگیا ‘ چار گاڑیاں ملبے اور سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں جس میں دو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ۔

امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سڑک کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا جس کے بعد روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔ دیر والی سائیڈ پر سڑک کو کھول دیا گیا تاہم آخری اطلاعات تک چترال کی طرف بلاک سڑک کو کھولنے کا کام جاری تھا ‘ روڈ کی بندش کے باعث چترال سے دیر اور پشاور آنے اور جانے والی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

متعلقہ عنوان :