مظفرگڑھ ‘ با اثر افراد کا گلی میں آنے سے منع کرنے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد ‘ غیر انسانی سلوک ‘ ویڈیو بنا کر پھیلا دی

بدھ 29 جون 2016 13:58

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) مظفرگڑھ میں با اثر افراد نے گلی میں آنے سے منع کرنے پر نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ‘ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں کے رہائشی احسن علی نے گرمانی خاندان کے نو جوانوں حمزہ وغیرہ کو گلی میں آکر شور شرابہ کرنے سے منع کیا تو وہ روزہ دار نوجوان احسن کو اس کے گھر سے اٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے گئے اور اس کے کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

منہ میں جوتا ڈال کر معافی مانگنے پر مجبور کیا اور پھر ویڈیو بنا کر پورے علاقے میں پھیلا دی اطلاعات ملنے پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے فوری کارروائی کا حکم دیا ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے