مشکے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3شرپسند ہلاک ‘ اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد

بدھ 29 جون 2016 13:58

آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3شرپسند ہلاک ہوگئے ‘ قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 شرپسند ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ‘ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور ممنوعہ لڑیچر بھی برآمد ہوا ۔

متعلقہ عنوان :