تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

بدھ 29 جون 2016 13:55

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے دیہاتوں میں آسمانی بجلی گرنے سے3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران گاؤں بھورو بھیل کی ڈھانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوئی ‘ گاؤں اگھے جو پار میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 30سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ‘چھاچھرو کے گاؤں رامو بھیل میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ ہرچند اور 18سالہ لڑکا جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں چھاچھرو کے سرکاری ہسپتال میں پہنچایا گیا ‘دوسری جانب ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے گاؤں ملا حسن میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 45 سالہ شخص مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :