ممبئی میں پاکستانی فوٹو گرافرز کی نمائش پر شیوسینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا

پاکستانی فنکاروں کو واپس ملک بھیجنے کے لیے نعرے لگاتے رہے ‘ پولیس کو طلب کر نا پڑا

بدھ 29 جون 2016 13:54

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) بھارت کے شہر ممبئی میں پاکستانی فوٹو گرافرز کی نمائش پر شیوسینا کیغنڈوں نے دھاوا بول دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جاری نمائش میں اس وقت بدنظمی پیدا ہوئی جب شیوسینا کے کارکن نمائش میں داخل ہو گئے اور پاکستانی فنکاروں کو واپس ملک بھیجنے کے لیے نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

شیوسینا کے غنڈوں کی اس حرکت کے بعد نمائش گاہ میں حالات کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ نمائش کا انعقاد سدھندرا کلکرنی کی جانب سے کیا گیا جب کہ اس سے پہلے بھی خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد سدھندرا کلکرنی نے ہی کیا تھا جس میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :