عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی اور دوبارہ آباد کاری کیلئے مدد کرے ‘پاکستان

بدھ 29 جون 2016 13:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ عالمی برادری کو افغان مہاجرین مہاجرین کی وطن واپسی اور دوبارہ آبادکاری کیلئے پاکستان اور افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ ہو چکی ہے، آج دنیا کے مختلف حصوں میں ریکارڈ 13 کروڑ افراد کو انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو مہاجرین کی طویل عرصہ میزبانی کوسراہنا چاہیے، مہاجرین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تنازعات کے حل کی ضرورت ہے۔پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دے اور مہاجرین مہاجرین کی وطن واپسی اور دوبارہ آبادکاری کیلئے پاکستان اور افغانستان کی مدد کرے۔