حفر الباطن: سعودی پولیس کی کاروائی ،چار کار ڈرفٹر گرفتار

بدھ 29 جون 2016 13:43

حفر الباطن: سعودی پولیس کی کاروائی ،چار کار ڈرفٹر گرفتار

حفر الباطن:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): حفر الباطن پولیس نے چار نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کاروں کی دوڑ اور ڈرفٹنگ کے جوہر دکھانے میں مصروف تھے۔ حفر الباطن پولیس کے مطابق اگرجہ وہاں پر اس وقت تقریباََ متعدد افراد موجود تھے ،لیکن ان میں سے چار افرا د کو ہی گرفتار کرلیا گیا ۔ جب کہ متعدد گاڑیاں بھی ضبط کیں گئی۔

کرنل فیض الشہرانی نے کہا ہم نے کار ڈرفٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف مہم شروع کی ہوئی ہے ۔اور کسی کو بھی کار ڈرفٹنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارڈرفٹروں کے خلاف کاروائی متعدد شکایات وصول ہونے کے بعد کی جارہی ہے۔ کیونکہ اکثر کار ڈرفٹر سڑکوں پر رکاوٹین کھڑی کر دیتے ہیں، جس سے مقامی افراد کو نقل وحمل میں پریشانی محسوس ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

حفرالباطن پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جس سڑک سے ان چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وہ تقریباََ چھ روز سے بند تھی ۔ مقامی آبادی کے شکایت کرنے پر پولیس حکام کو اس سڑک کے بند ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ کرنل الشہرانی نے شہریوں سے کہا ہے کہ کارڈرفٹر وں کے خلاف فوراََ شکایت کریں تا کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جاسکے۔سعودی عرب میں کارڈرفٹنگ کی وجہ سے متعدد حادثات رونما ء ہو چکے ہیں۔ جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہو تا ہے۔