سندھ ٹینس ایسو سی ایشن 17جولائی سے پہلی ابراہیم مرچنٹ میموریل رینکینگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گی

بدھ 29 جون 2016 13:39

سندھ ٹینس ایسو سی ایشن 17جولائی سے پہلی ابراہیم مرچنٹ میموریل رینکینگ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) سندھ ٹینس ایسو سی ایشن 17جولائی سے کراچی کلب میں پہلی ابراہیم مرچنٹ میموریل رینکینگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کرے گی جس میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، اور جونئرز کے مقابلے رکہھے گئے ہیں پہلی بار سوفٹ تینس کے دو ایونٹ پاکستان سوفٹ تینس ایسو سی ایسن کے تعاون سے منعقد ہونگے جبکہ پیرا اسپورٹس پاکستان کے تعاون سے اسپیشل کھلاڑیوں کے ایونٹ بھی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

تورنامنت میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔ غیر مقامی کھلاڑیوں کو ایس ٹی اے کے قوانین کے مطابق ڈیلی الاونس دیا جائے گا،آرگانئزنگ کمیٹی کے صدر خواجہ سعید حئی، سینئر نائب صدر گلزار فیروز ۔ نائب صدور، الطاف حسین۔ اسد علی بھگت۔ اور نوشاد احمد جبکہ ، کامران سرحدی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، محمد خالد رحمانی ریفری۔ نادیہ رزاق ۔ عشرت زہرا۔ اور فرح ریاض ممبر ہیں۔ سرور حسین میڈیا کووآرڈینیٹر ہونگے۔کھلاڑی اپنی انٹری محمد خالد رحمانی کو 0300 3607209 یا sindhtennis@gmail پر بھیج سکتے ہیں -

متعلقہ عنوان :