دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 29 جون 2016 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد228800کیوسک اور اخراج :197700کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 65600کیوسک اور اخراج 65600 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد46600کیوسک اور اخراج46600کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 73200 کیوسک اور اخراج 38300 کیوسک۔

بیراج :جناح: آمد241000کیوسک اور اخراج 233000کیوسک،چشمہ: آمد263200کیوسک اوراخراج 233000 کیوسک، تونسہ:آمد220000 کیوسک اور اخراج192100کیوسک، پنجند: آمد28400کیوسک اور اخراج12600کیوسک، گدو: آمد 183400کیوسک اور اخراج 150500کیوسک، سکھر: آمد124200 کیوسک اور اخراج 69200 کیوسک، کوٹری:آمد59000کیوسک اور اخراج23300 کیوسک۔

(جاری ہے)

ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1504.08فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.889ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1214فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.313ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.236 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :