کراچی میں عید الفطر سے قبل مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدھ 29 جون 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد اور گرد و نواح میں عید الفطر سے قبل مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کی شدت کے بارے میں صحیح پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، ایک ہی وقت میں ایک ہی سسٹم کے تحت کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارشیں معمول کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے تاہم ابھی یہ ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اس کے باوجود کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں عید الفطر سے قبل مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی۔ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ رواں برس کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 3 برس کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوں گی، جولائی کے اوائل اور وسط میں کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم جولائی کے آخر اور اگست میں مزید بارشیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :