پرچہ آؤٹ کرنا قانونی جرم ہے،خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ،شہبازشریف

بدھ 29 جون 2016 13:31

لاہو ر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پرچہ آؤٹ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پرچہ آؤٹ کرنا قانونی جرم ہے‘ روپوں کے لالچ میں قوم کے مستقبل سے کھیلنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ بدھ کو وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈز اور امتحانی نظام کو سو فیصد خامیوں سے پاک ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

پرچہ آؤٹ ہونے کا واقعہ آئندہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پرچہ آؤٹ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی اور آئندہ ایسے احکامات کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے تعلیمی بورڈ اور امتحانی نظام کو کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کمپیوٹرائزیشن کے فیصلے پر عمل کیوں نہیں کیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ روپوں کے لالچ میں قوم کے مستقبل سے کھیلنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پرچہ آؤٹ کرنا ایک قانونی جرم ہے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :