کراچی،رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک، 11ملزمان گرفتار

بدھ 29 جون 2016 13:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) رینجرز اور پولیس حکام نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 11ملزمان کو گرفتار کرلیا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس حکام نے کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک اور گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں نواسین،لیاری، ملیر، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، گڈاپ، اورنگی ٹاؤن اور شاہ فیصل میں کی گئیں، گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلر شامل ہیں اور ہلاک دہشت گردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے