پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصد نے افسر کو گولی مار دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء): پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصد نے افسر کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق نائب قاصد تنویر نے سیکشن آفیسر عبد الرزاق کو گولی ماری جس کے نتیجے میں عبد الرزاق زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمی آفیسر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔