صدر مملکت کی ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

بدھ 29 جون 2016 13:25

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترکی کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہو جانا چاہیے۔یادرہے کہ ترکی کے اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش حملوں اور فائرنگ سے 36 افراد ہلاک جبکہ100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :