دبئی: 30جون سے ائرپورٹ روڈ کے مخلتف ٹریفک ڈائیورژن کھول دیئے جائیں گے: آر ٹی اے

بدھ 29 جون 2016 13:20

دبئی: 30جون سے ائرپورٹ روڈ کے مخلتف ٹریفک ڈائیورژن کھول دیئے جائیں گے: ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کا جمعرات 30جون سے ائرپورٹ کے متعدد ٹریفک ڈائیورژنز کو کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ ائرپورٹ کے ساتھ کاسابلانکا سے شروع ہو نے والا ڈائیورژن مراکش روڈ( دیرہ رشیدیہ) تک ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔ جس کی لمبائی تقریباََ 1.1 کلومیٹر بنتی ہے۔ چوراہوں کے بنانے کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔

آرٹی اے کے سی ای او متھیابن عدائی نے کہا ہے کہ ” آرٹی اے نے ائر پورٹ کے دونوں اطراف میں ٹریفک ڈائیورژن بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، جس میں ایک بڑ ا چوراہا بھی ہے ۔ تا کہ اس چوراہے کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی پیدا ہو۔ عدائی کے مطابق بڑے چوراہے کو اگست تک استعمال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تا کہ ٹریفک میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ ائر پورٹ جنکشن کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اسکے علاوہ ائر پورٹ پر پُل ، انڈرپاس اور دیگر لنگ روڈز بنائے جا رہے ہیں۔ سیوریج سسٹم کو بھی بہتر طریقے سے پائہ تکمیل تک پہچایا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں دونوں اطراف میں تین رویہ فلائی اوور کی تعمیر ، ٹرمینل تھری کے لیے ریمپ کی تعمیر،دو نوں اطراف میں دو لینز پر مشتمل ایک عدد بڑی ٹنل، شامل ہیں۔ائرپورٹ روڈ کی تعمیر اور مرمت اور کشادہ کرنے کا منصوبہ 2020کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اور ایک اندازے کے مطابق 2020تک 92ملین مسافر وں کی آمد متوقع ہے۔

دبئی: 30جون سے ائرپورٹ روڈ کے مخلتف ٹریفک ڈائیورژن کھول دیئے جائیں گے: ..