اویس شاہ اغوا کیس ، سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 12:51

اویس شاہ اغوا کیس ، سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد طلب کر لی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء) : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کیس کی تحقیقات جاری ہیں جن میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔ تاہم اب سندھ پولیس نے اس کیس میں پنجاب پولیس کی مدد طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اویس شاہ اغوا کیس میں سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس نے اس کیس میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سندھ پولیس نے پنجاب کے مخصوص ناکوں اور گینگز سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو جہاں تک ممکن ہو سکا مدد فراہم کریں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو 21 جون کو کراچی میں موجود مارکیٹ میں سپر اسٹور سے باہر نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جار ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :