پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی آسامی کیلئے ڈیڈلائن ختم

بدھ 29 جون 2016 12:45

پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی آسامی کیلئے ڈیڈلائن ختم

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی آسامی کیلئے دراخوستوں کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی اقبال قاسم اور ہارون رشید کے سوا کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی آسامی پر کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرنے کا اشتہار دیا تھا جس کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ۔ اس عہدے کیلئے دو سابق چیف سلیکٹرز اقبال قاسم اور ہارون رشید کی درخواستیں موصول ہوئیں جس کے علاوہ کوئی بڑا نام سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق ذمہ داری کا قرعہ اقبال قاسم کے نام نکلنے کا قوی امکان ہے کیونکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اقبال قاسم کی قابلیت کو سامنے رکھ کر ہی اشتہار دیا ۔