یورو کپ 2016ء کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ، آٹھ ٹیمیں کل سے میدان میں اتریں گی

بدھ 29 جون 2016 12:45

یورو کپ 2016ء کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ، آٹھ ٹیمیں کل سے میدان میں ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) یورو کپ 2016 کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں جمعرات سے میدان میں اتریں گی ۔پہلا میچ پرتگال اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

یورو کپ میں جمعرات کو پہلا کوارٹر فائنل پولینڈ اورپرتگال کے درمیان مارسے میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ جمعہ کو ویلز اور بلجیم کے درمیان ہوگا۔ہفتے کو جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اتوار کو سینٹ ڈینس میں فرانس اور آئرلینڈ مدمقابل ہوں گے ۔