زیکا وائرس کا خوف گولفر جیسن ڈیاولمپک گیمز سے دستبردار

بدھ 29 جون 2016 12:43

زیکا وائرس کا خوف  گولفر جیسن ڈیاولمپک گیمز سے دستبردار

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء)دنیا کے ٹاپ رینکنگ گولفر جیسن ڈیزیکا وائرس کے خدشات کے باعث اولمپک گیمز سے دستبردار ہوگئے۔ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں گولفر جیسن ڈے نے کہا کہ زیکا وائرس کے ممکنہ خدشات کی وجہ سے انھوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

جیسن ڈے نے کہاکہ اپنے ملک کی جانب سے اولمپکس میں گالف کھیلنا اہم مقصد رہا تاہم وہ ان خطرات کی وجہ سے اپنے خاندان کے مستقبل کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے۔