عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

بدھ 29 جون 2016 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ 5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریگی یہ چمپئن شپ 6 اگست سے پولینڈ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

5 رکنی ٹیم میں محمد اسراحمد، عباس شوکت، احسن ایاز، مہربان جاوید اور کاشف آصف شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کو امجد خان اور فضل شاہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کے باعث رات کو تربیت دی جاتی ہے قومی ٹیم 6 اگست کو پولینڈ روانہ ہوگی اور یہ چیمپئن شپ 17 اگست تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔