ابوظہبی: غیر ملکی شہری کوانٹر نیٹ سے فلمیں، ڈرامے ڈاون لوڈ کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا

بدھ 29 جون 2016 12:33

ابوظہبی: غیر ملکی شہری کوانٹر نیٹ سے فلمیں، ڈرامے ڈاون لوڈ کرنے پر چھ ..

ابو ظہبی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): ابوظہبی کی مقامی عدالت نے ایک غیر ملکی شہری کو انٹرنیٹ پرغیر قانونی ٹورینٹ کے ذریعے فلمیں ، ٹی وی ڈرامے ، اور گانے ڈاؤن لوڈ کرنے پر چھ ماہ قید اور 50,000درہم جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔عدالت نے سزا مکمل ہو نے پر غیرملکی شہری کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی صادر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ”OSN“ کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے ابو ظہبی پولیس کو ایک شکایت ملی تھی کہ ایک غیر ملکی شہری ”Internet Torrent“ کا استعمال کر کے غیر قانونی طور پر ٹی وی ڈرامے،فلمیں ، گانے ، اور دیگر مواد ڈاؤن لوڈ کر رہا ہے ۔

جو کہ ابو ظہبی کے بنائے گئے کاپی رائٹ قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ عدالت کی کاروائی کے دوران سپیشل ٹیکنکل ٹیم نے لگائے گئے الزامات کی چھان بین کرنے کے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کر وائی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سپیشل سائبر ٹیم کے ذریعے کی جانے والی تحقیقات کے بعد مذکورہ ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ۔ واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سے مواد ڈاؤن لوڈ کرنے پر بھاری جرمانے کی سزا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق غیر قانونی ٹی وی باکسزکا استعمال کرنے، ٹی وی پائیریسی، غیر قانونی ٹورینٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنزیومر انڈسٹری کو سالانہ750ملین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔