بھکر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4سالہ بچی اور 2خواتین شدید زخمی

بدھ 29 جون 2016 12:31

بھکر۔(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) مختلف ٹریفک حادثات میں 4سالہ بچی اور 2خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ پہلا حادثہ جھنگ روڈ عدالتوں والی پلی کے قریب پیش آیا جس میں2رکشوں کے تصادم کے نتیجہ میں1خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ٹبی نور شاہ کے قریب پیش آیاجس میں ٹریکٹر ٹرالی 4سالہ بچی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بچی شدید زخمی ہو گئی۔تیسرے حادثہ میں جھنگ روڈ پکی نہر کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122بھکر کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :