ارجنٹائن ،دارلحکومت بیونس آئرس میں لیونل میسی کا مجسمہ بنادیا گیا

بدھ 29 جون 2016 12:13

ارجنٹائن ،دارلحکومت بیونس آئرس میں لیونل میسی کا مجسمہ بنادیا گیا

بیونس آئرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء )ارجنٹائن کی عوام نے سٹار فٹ بالر لیونل میسی کا مجسمہ دارلحکومت بیونس آئرس میں بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

29سالہ لیونل میسی نے لگاتار تین فائنلز ہارنے کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھاجس کے بعد ارجنٹائن کی عوام نے اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیونس آئرس میں ان کا مجسمہ بنادیا، اس مجسمے کا افتتاح بیونس آئرس کے میئر نے کیا ۔

اس موقع پر پر ان کا کہنا تھا کہ میسی اپنے ناقدین پر کان نہ دھریں ،قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے اس لیے وہ 2018ء ورلڈکپ میں ارجنٹائن کی نمائندگی کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔واضح رہے کہ کوپا امریکا کپ میں میسی نے پینلٹی مس کی تھی جس کے باعث ارجنٹائن کو فائنل میں چلی شکست ہوگئی ، لگاتار تین فائنلز ہارنے کے بعد میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

ارجنٹائن ،دارلحکومت بیونس آئرس میں لیونل میسی کا مجسمہ بنادیا گیا