عارف نظامی نے نواز شریف اور آرمی چیف کی ٹیلی فونک گفتگو کی کہانی بیان کر دی

حکومت نے سی پیک منصوبے کی آنر شپ فوج کو دینے سے انکار کر دیا۔ عارف نظامی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 12:11

عارف نظامی نے نواز شریف اور آرمی چیف کی ٹیلی فونک گفتگو کی کہانی بیان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیلی فونک گفتگو کی کہانی بیان کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سے متعلق فوجی حلقے کہتے تھے کہ یہ ہمیں دے دیں، ہم اس کو چلائیں گے کیونکہ اس کا کثیر حصہ چینی سرمایہ کاری پر مبنی ہے۔

لیکن فوج کو جواب دیا گیا کہ سکیورٹی کی حد تک ٹھیک ہے لیکن اس کی آنر شپ حکومت پاکستان کے پاس رہے گی۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت میں دہشتگردی کے معاملے پر کچھ اتفاق رائے ہوتا ہوا نظرآ رہا ہے۔جبکہ کاﺅنٹر ٹیرارزم پالیس پر بھی فوج اور حکومت کی جانب سے کام شروع کیا جا چکا ہے ۔لیکن کراچی کی صورتحال نے سب بھانڈا پھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

Invalid url