وزیراعظم کی نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 29 جون 2016 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونیوالے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ترک حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں اور ہر طرح کی امداد کرنے کو تیار ہیں۔ دہشت گردوں کی اس کارروائی میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا ا ظہار کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ترکی اس غیر متزلزل عزم کے ساتھ اس لعنت کو فیصلہ کن شکست دے گا۔یادرہے کہ ترکی کے اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش حملوں اور فائرنگ سے 36 افراد ہلاک جبکہ100 سے زائد زخمی ہوگئے

متعلقہ عنوان :