مکہ:ایشیائی شہری کاسخت گرمی میں مختلف چوراہوں پر کبوتروں کے لیئے پانی کاانتظام

بدھ 29 جون 2016 12:00

مکہ:ایشیائی شہری کاسخت گرمی میں مختلف چوراہوں پر کبوتروں کے لیئے پانی ..

مکہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء): سعود ی عرب کے مشہور روزنامہ سعودی گزٹ نے ایک غیر ملکی شہری کی طرف سے چوراہوں پر بیٹھنے والے کبوتروں سے محبت کو بہت سراہا ہے ۔ سعودی گزٹ کے رپورٹر کے مطابق ایشیائی شہری کی جانوروں کے لیئے دل میں بہت محبت ہے۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کے مطابق ایشیائی شہری روزانہ مختلف چوراہوں پر بیٹھنے والے کبوتروں اور دیگر پرندوں کے لیئے کھانے اور پینے کا انتظام کر تا ہے ۔ یہ اس کی جانوروں سے محبت کی ایک زندہ مثال ہے۔ آج کل مکہ میں سخت گرمی پڑ رہی ہے. اسلیئے جانوروں کے لیئے پانی کا خاص انتظام کرنا ضروری ہے ۔ متعدد افرد نے غیر ملکی شہری کے جذ بے کو سراہا ہے.