محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی
بدھ 29 جون 2016 11:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن)،سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، کراچی ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)،خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب(بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔(جاری ہے)
تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ،قلات، مکران اور میر پورخاص ڈویژن، فاٹا کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ24گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش میں کراچی(ائیرپورٹ43،ناظم آباد32،گلستان جوہر24،مسرور،گلشن حدید 17،صدر،فیصل15، لانڈی12)شہید بینظیرآباد40، حیدرا?باد18،مٹھی،چھاچھرو، میر پورخاص06، چھور04، بدین، ٹھٹھہ02۔ لسبیلا16،قلات08، ژوب 04۔ بہاولپور(ائیرپورٹ10، سٹی 04)،مری02،کالام 06، دیر02۔ پاراچنار40 ، کوٹلی01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.