کراچی اور تھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں والی بارش نے 10 افراد کی جان لے لی

بدھ 29 جون 2016 11:59

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) کراچی اور تھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں والی بارش نے 10 افراد کی جان لے لی،آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں کراچی میں 5 جبکہ تھرپارکر اور بدین میں 2خواتین سمیت 5افرادجاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بارش کی وجہ سے کرنٹ لگنے اور دیوار گرنے کے واقعات بھی پیش آئے جس میں دو بچوں سمیت پانچ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کرنٹ لگنے سے چالیس سالہ رشید جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی میں بارہ سال کا معتصم کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں بتیس ایئرپورٹ کے اطراف اکتیس لانڈھی ، فیصل بیس اور مسرور بیس کے اطراف میں بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

انڈہ موڑ پر بھی کرنٹ لگنے سے دو افراد کی جان چلی گئی۔

تھرپارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔کراچی میں ڈیڑھ گھنٹے برسنے والی بارش زحمت بن گئی، سولہ گھنٹے گذر جانے کے باوجود کئی شاہرہواں پر تاحال بارش کا پانی جمع ہوگیا ، مون سون کی پہلی بارش نے انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی ۔ بارش کے بعد سے ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل ، شارع قائدین، صدر ایمپریس مارکیٹ، کارساز اور اولڈسٹی ایریا سمیت کئی سڑکیں زیر آب آگئے ۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب سے مختلف علاقوں میں غائب ہونے والی بجلی سولہ گھنٹے گزرجانے کے باوجود بحال نہ ہوسکی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ، ایم اے جناح روڈ کراچی میں درخت گرنے سے چار نوجوان زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :