سندھ ہائی کورٹ کے چار نئے ججوں نے حلف اٹھالیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 11:44

سندھ ہائی کورٹ کے چار نئے ججوں نے حلف اٹھالیا

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے 4نئے ججزنے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے جس سے سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد37ہوگئی ہے -حلف اٹھانے والے ججوں میں مسٹرجسٹس رشید احمد سومرو ،جسٹس محمد ہمایوں ،جسٹس ارشد حسین اورجسٹس محمد سلیم جیسر کے نام شامل ہیں، چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے ججز سے حلف لیا- سندھ ہائی کورٹ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں چار نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے ججز کی کل 40 آسامیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :