حکومت جرائم کی روک تھام کے لئے تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد آغاز کرے گی، وزیرمملکت انجینئر بلیغ الرحمان

بدھ 29 جون 2016 11:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت جرائم کی روک تھام کے لئے ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے جولائی سے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کیا جائے گا جس کے ذریعے ہر ایک خاندان کے ارکان کی نادرا سے تصدیق کی جاسکے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی عسکری تنظیم کو کسی دوسرے نام کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو اس کا سہولت کار بننے نہیں دیا جائے گا۔