استنبول ائیر پورٹ پر دھماکے ، پی آئی اے نے مدد کی پیشکش کر دی

ترکش ائیر لائن کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان پی آئی اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 11:21

استنبول ائیر پورٹ پر دھماکے ، پی آئی اے نے مدد کی پیشکش کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء) : استنبول ائیر پورٹ پر یکے بعد دیگرے دھماکوں کے بعد پی آئی اے نے ترکش ائیر لائن کو مدد کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجممان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکش ائیر لائن کے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکش ائیر لائن کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کا کہنا ہے کہ استنبول ائیر پورٹ پر دہشتگرد حملے افسوسناک ہیں۔ خیال رہے کہ استنبول ائیر پورٹ پر خود کش دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق جبکہ 147 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :