کراچی میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاروائی2دہشت گرد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 11:17

کراچی میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاروائی2دہشت گرد ہلاک

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔لیاری بغدادی میں رینجرز کی ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کر لی گئی۔

ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گارڈن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور سمیت 11ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقو ں اورنگی ٹاون،شاہ فیصل،جمشید ٹاﺅن،گڈاپ،گلشن اقبال،ملیر میں ٹارگٹیڈ کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 11ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :