صدر مملکت ممنون حسین کی اتاترک ائیر پورٹ پر دھماکوں کی مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جون 2016ء) :صدر مملکت ممنو ن حسین نے اتاترک ائیر پورٹ پر ہوئے خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دکھ اورآزمائش کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، دہشتگرد ی کے خاتمے کے لیے تمام اسلامی ممالک کو باہمی تعاون سے کام لینا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والے انسان دشمن ہیں ۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات اتاترک ائیر پورٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کیے جس کے نتیجے میں 39افراد جاں بحق جبکہ 147افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :