تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 10:52

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد ..

تھرپارکر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء)تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے دیہاتوں میں آسمانی بجلی گرنے سے3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران گاﺅں بھورو بھیل کی ڈھانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوئی جبکہ گاﺅں اگھے جو پار میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 30سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔

چھاچھرو کے گاﺅں رامو بھیل میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ ہرچند اور 18سالہ لڑکا جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں چھاچھرو کے سرکاری ہسپتال میں پہنچایا گیا۔دوسری جانب ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے گاﺅں ملا حسن میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 45 سالہ شخص مارا گیا۔