استنبول، اتاترک ایئرپورٹ پر 2 بم دھماکے ، 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد افراد زخمی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جون 2016 00:45

استنبول، اتاترک ایئرپورٹ پر 2 بم دھماکے ، 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد ..

استنبول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون ۔2016ء) استنبول میں اتاترک ایئرپورٹ پر 2 بم دھماکوں کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ پر 2 بم دھماکے ہوئے ہیں جبکہ مسلسل فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جا رہی ہیں۔ حملے کے باعث 10 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :