سی ڈی اے بو رڈ نے سا ل 17۔2016کا35ارب رو پے کا بجٹ منظو ر کر لیا

7بڑے تر قیا تی منصو بو ں کے لئے 28ارب رو پے کی خطیر رقم مختص ملا زمین کی تنخو اہو ں کی مد میں 5ارب20کر وڑ رو پے کی رقم رکھی گئی ہے و پو لیٹن کا رپو ریشن کو منتقل کئے گئے 9ہز ارملا زمین کی تنخو اہوں کے لئے 1ارب 60کرو ڑ رو پے کی رقم مختص

منگل 28 جون 2016 23:01

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) وفا قی تر قیا تی ادارہ(سی ڈی اے) کے بو رڈ نے سا ل 17۔2016کا35ارب رو پے کا بجٹ منظو ر کر لیا ،7بڑے تر قیا تی منصو بو ں کے لئے 28ارب رو پے کی خطیر رقم مختص ، سی ڈی اے ملا زمین کی تنخو اہو ں کی مد میں 5ارب20کر وڑ رو پے کی رقم رکھی گئی ہے، میٹرو پو لیٹن کا رپو ریشن کو منتقل کئے گئے 9ہز ارملا زمین کی تنخو اہوں کے لئے 1ارب 60کرو ڑ رو پے کی رقم مختص کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطا بق منگل کو سی ڈی اے بو رڈ کا ایک نکا تی ایجنڈے پر اجلا س چیئر مین معرو ف افضل کی زیر صدا رت ہیڈ کو ارٹر کے کا نفر نس رو م میں ہو ا۔بو رڈ نے سی ڈی اے کے پیش کئے جا نے وا لے 35ارب رو پے کے بجٹ کی اصو لی منظو ری دے دی ہے۔بجٹ میں28 ارب رو پے کی خطیر رقم تر قیا تی منصو بو ں کے لئے رکھی گئی ہے جس میں 7میگا پر وجیکٹس شا مل ہیں جس میں ما رگلہ چیئر لفٹ منصو بہ،ایف نا ئن فیر س وہیل، شا ہد رہ وا ٹر فا ل،ایکسپر یس وے اور با رہ کہو با ئی پا س منصو بو ں کے علا وہ دیگر جا ری تر قیا تی منصو بے شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ میں سی ڈی اے کے کم و بیش 4ہز ار ملا زمین کی تنخو اہو ں اور پینشن کی مد میں 5ارب اور 20کرو ڑرو پے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ میٹرو پو لیٹن کا رپو ریشن میں منتقل ہو نے وا لے 9ہز ار سے زا ئد ملا زمین کی تنخو اہو ں اور پینشن کی مد میں 1ارب 60کر وڑ رو پے کی رقم رکھی گئی ہے جو کہ 4ما ہ کی تنخو اہ کے برا بر بنتی ہے جو سی ڈی اے کا رپو ریشن کے ملا زمین وفا قی حکو مت کی جا نب سے بجٹ ملنے تک ادا کر ے گا اور بعد ازاں وفاقی حکو مت کی جا نب سے بجٹ ملنے کے بعد کا رپو ریشن یہ رقم سی ڈی اے کو وا پس ادا کر نے کی پابند ہو گی۔

سی ڈی اے کے بجٹ میں اسلا م آباد کے شہر اور دیہی علا قو ں میں بھی متعدد منصو بے شروع کئے جا ئیں گئے۔ جن میں بہا رہ کہو میں ٹر یفک کے بہاو کو بر قرا ر رکھنے کے لئے با ئی پا س کی تعمیر، اسلا م آباد ایکسپر یس وے کی تو سیع کا منصو بہ، فیصل ایو نیو پر دو انڈر پا سسز، سیو نتھ ایو نیو پر انڈرپا س کی تعمیراور ما رگلہ ایو نیو پر دو انٹر چینج تعمیر کر نے کے منصو بے شا مل ہیں۔

بجٹ میں سیکٹر ڈو یلپمنٹ کے حو الے سے سیکٹر سی 15، سی16،ای12اور آئی 12میں تر قیا تی منصو بو ں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔ سی ڈی اے بو رڈ نے آئندہ ما لی سا ل کے بجٹ میں ایف نا ئن پا رک،شا ہدرہ وا ٹر فا ل،را ول جھیل سمیت شہر کے دیگر پا رکو ں میں بھی کئی منصو بو ں کے لئے رقم محتص کی ہے۔سی ڈی اے بو رڈ نے مذکو رہ بجٹ کو منظو ر کر تے ہو ئے حتمی منظو ری کے لئے بجٹ اپنی متعلقہ وزا رت کیڈ کو منظو ری کے لئے بھجو ا دیا ہے ۔سی ڈی اے کے بو رڈ اجلا س میں تما م بو رڈ ممبرا ن نے شر کت کی۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :