وزیراعظم نوازشریف کی کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پرحملے کی مذمت

قعہ کے ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے،ہدایت

منگل 28 جون 2016 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے اورمتعلقہ اداروں سے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی ترتیب دیں ،وزیراعظم نے زخمیوں کوطبی امداددینے کی بھی ہدایت کی ہے اورشہیدہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے بھی اظہارہمدردی کی ہے