الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے ووٹوں کے اندراج اور تصدیق کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

منگل 28 جون 2016 22:55

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے ووٹوں کے اندراج اور تصدیق کیلئے شیڈول ..

خانیوال ۔28جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے ووٹوں کے اندراج اور تصدیق کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات کے بعد نادرا کی طر ف سے بنائے گئے نئے ووٹوں کی فہرستوں میں شامل کرنے اور ووٹرلسٹوں میں ردوبدل کے لئے یہ شیڈول دیا ہے شیڈول کے مطابق گھرگھر ووٹوں کی تصدیق کا عمل یکم تا15اگست2016جاری رہے گا پھر ان ووٹر لسٹوں کو16اگست تا20اگست ڈسپلے کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ڈسپلے سنٹروں کا اعلان کیا جائے گا پھر ان ووٹر لسٹوں کی سرکاری تصدیق21اگست تا10ستمبرتک ہوگی آخری اور حتمی لسٹ 11ستمبرتا20ستمبرلگائی جائے گی جبکہ ان لسٹوں کی اشاعت 21ستمبرتا20اکتوبرہوجائے گی ۔