زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کیلئے غیر ملکی ماہرین نے انتہائی محنت و پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا

منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ، محمدشہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

منگل 28 جون 2016 22:53

لاہور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین نے چنیوٹ رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائر کی بنیاد پر” بیس بزنس کیس “کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین میں چھپے خزانے کا تخمینہ لگانے کیلئے غیر ملکی ماہرین نے انتہائی محنت اور پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا ہے ، یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ، وزیر اعلی نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماہرین کی منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت پر شکریہ ادا کیا،صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،چوہدری شیر علی خان،محمد شفیق،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری ،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی،ٹرانزیکشن ایڈوائزرزوٹیم لیڈر مائیکل لوس ،ڈاکٹر ہینس پیٹرٹوم سوچی ، جارج پائپر، چیف جیالوجسٹ سٹیو کاٹرے،جیالوجسٹ اورپراجیکٹ مینجمنٹ سپیشلسٹ اینڈریو گریک اور چینی کمپنی ایم سی سی کے پراجیکٹ مینجرلو شوانگ اور دیگرماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :