پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی،

ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل چیف سیکرٹری کی صوبہ کے برساتی نالوں میں سیلاب کی صورت میں بچاؤ کے مناسب انتظامات کی ہدایت پی ڈی ایم اے نے ضلعی آفسز میں ریسکیو و ریلیف کا تمام سامان اپ ڈیٹ اور مشینری کی کمی دور کرلی،خالد شیر دل

منگل 28 جون 2016 22:53

پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی،

لاہور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء ) صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے سیلاب کے چےئرمین و صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ پنجاب میں مون سون کی آمد اور معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،بالخصوص محکمہ آبپاشی ،لائیو سٹاک ، ہاؤسنگ ، زراعت ،صحت،سول ڈیفینس ،آرمی اور پولیس کی ذمہ داریوں اور فرائض کا تعین کر دیا گیا ہے ،سیلاب کی زد میں آنیوالے اضلاع کے ڈی سی اوز اور کمشنرز سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لے کر عوام کی جان و مال کی قدرتی آفات سے حفاظت یقینی بنائیں،اضلاع میں سیلاب کے مثاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے ،صوبائی اور ضلعی سطح پر پی ڈی ایم اے کے پاس مشینری اور ریلیف کا سامان ادارے کے وےئر ہاؤسیز میں مناسب تعداد میں سٹور کر لیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا انہوں نے منگل کے روز سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کے جائزے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہدسعید نے محکمہ اریگیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام دریاؤں اور ندی نالوں کے پشتوں کو مضبوط بنانے کا کام جلداز جلد مکمل کر لیا جائے،انہوں نے کہا کہ 2014ء اور 2010ء کے سیلاب کے تناظر میں ان تمام مقامات کی نشاندہی کی جائے جو دریاؤں اور رودکوہیوں میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہو سکتے ہیں،اجلاس میں ایسے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کی تفصیل بتائی جنہیں دریاؤں اور ندی نالوں کی طغیانی کا سامنا ہو سکتا ہے،چیف سیکرٹری نے ضلع نارروال اور سیالکوٹ کے برساتی نالوں ایک، ڈیک ،بسنتر،بئیں اور پلکھو میں سیلاب کی صورت میں بچاؤ کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت ک،اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت فرخ جاوید ،سیکرٹری آبپاشی ،ڈی جی پی ڈی ایم اے خالد شیر دل کے علاوہ محکمہ ہاؤسنگ لائیو سٹاک، زراعت ،پولیس، سول ڈیفینس ، موسمیات اور ریسکیو 1122کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک پر مختلف اضلاع کے ڈی سی اوزنے بھی اجلاس کے شرکاء کو اپنے اضلاع میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی،ڈی جی پی ڈی ایم اے خالد شیر دل نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کے آفسز کو ریسکیو اور ریلیف کا تمام سامان اپ ڈیٹ کرنے اور مشینری کی کمی دور کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹینٹ ،کمبل،خیمے،فوڈ ہمیپرز،ڈی واٹرنگ مشینیں،واٹر فلٹریشن پلانٹس،بلڈوزرز،کشتیوں او لائف جیکٹس کی مطلوبہ تعداد اضلا ع کو فراہم کر دی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے چیف میٹرالوجسٹ محمد حنیف نے اجلاس کو بتایا کہ اس سال مون سون کی بارشیں معمول سے10 سے 20 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے، اس موقع پرمحمد حنیف نے آئندہ 15دنوں کے حوالے سے موسمی صورتحال کے بارے میں بھی شرکاء کو بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :